منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف حکومت کو ماموں بنا کر بیرون ملک چلے گئے، ن لیگ نے ہر موقع پر دھوکہ دیا، حکومت نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر کیوں غلطی کی،اعتزاز احسن کا دعویٰ

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالت کو ماموں بنا کر بیرون ملک چلے گئے، برطانوی حکومت انہیں پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی، مریم نواز کی پاکستان میں موجودگی نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے واحد مجبوری ہے، حکومت جعلی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ

نواز شریف مجرم تو ہیں اور عدالت سے ان کی سزا بھی معطل نہیں ہوئی ہے لیکن حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے واپس نہیں لا سکتی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزیرہوابازی کے واجب القتل والے بیان اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے 5ہزار بندوں کو پھانسی پر لٹکانے جیسے بیانات کے بعد برطانوی حکومت نواز شریف کو پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی۔ نواز شریف حکومت اور عدالت دونوں کو ماموں بنا کر باہر چلے گئے جبکہ ان کے ضمانتی شہباز شریف کی انڈرٹیکنگ بھی ماموں بنانے جیسی ہی ہے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان میں موجودگی ان کے واپس آنے کی واحد مجبوری ہے۔ ورنہ ان کے صاحبزادے اور دیگر اہل خانہ تو لندن میں ہی موجود ہیں۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر موقع پر پیپلزپارٹی کو دھوکہ دیا ہے۔ چارٹر آف ڈیموکریسی  پر بھی ہمیں دھوکہ دیا گیا ہے جبکہ میمو گیٹ سکینڈل میں بھی نواز شریف پیپلزپارٹی کے خلاف عدالت گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو خط لکھ کر غلطی کی ہے۔ حکومت کو صرف میڈیکل رپورٹس میں مبینہ جعلسازی کے معاملے پر تحقیقات کرنی چاہییں جبکہ پاکستانی عدالتوں میں کیس کی پیروی کر کے شریف خاندان پر دباؤ ڈلوانا چاہیے۔ سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالت کو ماموں بنا کر بیرون ملک چلے گئے، برطانوی حکومت انہیں پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی، مریم نواز کی پاکستان میں موجودگی نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے واحد مجبوری ہے، حکومت جعلی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…