اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ کی ساحلی پٹی اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر مزید بارش ہو سکتی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، سندھ، کشمیر، بلوچستان،
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ آئندہ 3 روز کے دوران راولپنڈی ڈویژن سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے، جسکی وجہ سے منگلا ڈیم سے 1تا 3 لاکھ کیوسک پانی دریائے جہلم میں ریلیز کیا جا سکتا ہے، جسکی وجہ سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس میں 134 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں 122 ملی میٹر، ناظم آباد میں 91 اعشاریہ 1 ملی میٹر، صدر میں 88 ملی میٹر، لانڈھی میں 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اولڈ ایئر پورٹ پر 80 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 78 اعشاریہ 8 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 71 اعشاریہ 9 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس پر 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے انٹر نیشنل ایئر پورٹ جناح ٹرمینل پر 67 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 49اعشاریہ 8 ملی میٹر، سرجانی ٹاون میں 46 اعشاریہ 4 ملی میٹر اور کیماڑی میں 23 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کراچی میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہوں سے پانی اتر گیاہے۔شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاون سے بارش کے پانی کا نکاس کر دیا گیا ہے۔
میٹرو پول چوک، نیو ایم اے جناح روڈ، شاہراہِ پاکستان، لیاقت آباد، ناظم آباد سے بھی بارش کے پانی کا نکاس کر دیا گیا۔شاہراہِ فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب بارش کا پانی تاحال جمع ہے۔ایئر پورٹ سے قائد آباد تک سڑک پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز موہنجو داڑو 100، جیکب آباد 60، لاڑکانہ 57، پڈعیدن 31، دادو 07، کراچی 06،
سکھر، بدین 06، مٹھی، سکرنڈ 03، شہید بینظیر آباد 01، کوٹلی 82، راولاکوٹ 27، گڑھی دوپٹہ 18، مظفر آباد 12، سبی میں 74 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ گوجرانوالہ 95، سیالکوٹ 84، جہلم 78، کوٹ ادو 53، مری 46، اسلام آباد میں 08 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس طرح ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور یہ سلسلہ مزید دو دن تک رہ سکتا ہے۔