ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

دنیا کی معروف ائیر لائن کا لندن، مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پر وازو ں کا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ورجن اٹلانٹک ائر ویز کا لندن، مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پر وازو ں کا اعلان،نان سٹاپ پروازیں دسمبر 2020 میں پروازیں شروع ہو جا ئینگی،پر وازیں لندن ہیتھرو سے لاہور، لندن ہیتھرو سے اسلام آباد، نیز مانچسٹر سے اسلام آباد تک آپریٹ کی جا ئیں گی۔ مسافر ورجن اٹلانٹک اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ کی پیش کش سے خو ب لطف اندوز ہو ں گے۔

و ورجن اٹلانٹک ائر ویز کی برطانیہ جانے اور آنے کیلئے نان سٹاپ پروازیں ہو ں گی ۔پاکستان دنیا کا ساتو اں سب سے بڑا ڈااسپورا ہے، نئی ایئرلائن سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریو ں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نے کیساتھ کا روبا ر اور معیشت کو مستحکم کر نا ہے۔نئی ائر لا ئن نیویارک جے ایف کے، لاس اینجلس، واشنگٹن، بوسٹن اور سان فرانسسکو کے راستے لندن ہیتھرو کے راستے پاکستان جانے کیلئے بھی شامل ہے۔اس سے کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔ غیر ملکی مسافر لاہور کے مقامات سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ اسلام آباد سے شما لی علاقوں قراقرم، ہندوکش اور ہمالیہ پہاڑی سلسلوں کی تلاش کر سکیں گے۔ و ورجن اٹلانٹک ائر ویز ایک تیز، موثر کارگو سروس پیش کرے گا جو سامان برآمد اور درآمد کی تلاش میں آنیوالی کمپنیوں کیلئے نئے مواقع کی پیش کش کرے گا۔ ورجن اٹلانٹک کے چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین نے کہا ہے کہ کسٹمر کی مانگ کو دیکھ کر اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنا یا تا کہ لو گو ں کو بہترین سفری سہو لیات مہیا کی جا سکیں۔ لاہور اور اسلام آباد دونوں ہی سال بھر کی مشہور منزلیں ہیں اور ہم اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں۔

ورجن اٹلانٹک نے COVIDـ19 وبائی امراض کی وجہ سے تین ماہ کے وقفے کے بعد 20 جولائی کو مسافروں کی پرواز کو دوبارہ شروع کیا اور فی الحال ستمبر اور اکتوبر میں مزید راستوں کو شامل کیا گیا۔ دوران فلا ئٹ کوو ڈ 19کو دیکھتے ہو ئے صحت کی تمام سہو لیات کو ممکن بنا یا گیا ہے تا کہ مسافرو ں کو صحت مند سفر میسر ہو سکے۔ائرلائن تمام کیبنز میں عارضی طور پر آسان ہاٹ فوڈ سروس پیش کر رہی ہے۔بعد ازاں پا کستان میں بر طا نیہ کے قائمقام ہا ئی کمشنر ایلیسن بلیک برن نے کہا کہ ورجن اٹلانٹک کا پا کستان کیلئے پر وازیں شروع کرنا احسن اقدام ہے ،دو نو ں ممالک میں سفر کر نے والے ہزارو ں افراد کیلئے بڑ ی خو شخبر ی ہے اور ساتھ ہی پا کستان اور بر طا نیہ کے تجاوتی روابط کو فرو غ دے گا ۔ہم اس خو بصورت ملک میں ورجن اٹلا نٹک کا خیر مقدم کر نے کے منتظر ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…