اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑھتے تعلقات پر کچھ ممالک کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے ، وزیر اعظم عمران خان بھی ترک صدر طیب اردگان کے طرز حکومت کی تعریف کرتے ہیں ، ٹی وی میزبان فائق صدیقی اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر پاکستان ترکی سے دور نہ ہواتو مخالف قوتیں عمران خان کو
راستے سے ہٹانے سے بھی گریز نہیں کرینگی ، یہ لوگ ملک میں شیعہ سنی فسادات بھی کرواسکتے ہیں ، فائق صدیقی کے مطابق کچھ ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان ہماری اطاعت کرے، ہمارا حکم بجا لائے ، کبھی کہتے ہیں کہ ارطغرل نہ دکھائو، کبھی آیا صوفیہ کا معاملہ اٹھاتے ہیں ، فائق صدیقی نے اپنی ویڈیو میں مزید کیا کچھ کہا آپ بھی سنئے۔