منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

مقامی سطح پر ہیلی کاپٹر بنانے والے شخص کو محنت کا صلہ مل گیا

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھائی کے ساتھ مل کراپنے گھر کے گیراج میں الٹرالائٹ ہیلی کاپٹر بنانے والے شخص کو خیبرپختونخوا حکومت نے ایئر کرافٹ پروڈکشن کے ایک صوبائی منصوبے کا سربراہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے لانڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے پاکستان ایئر فورس کے سابق ملازم قاضی سجاد کو گزشتہ برس اس وقت شہرت ملی جب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ چند ناکارہ اور استعمال شدہ پرزوں سے ا یک ہیلی کاپٹر بنارہے تھے۔قاضی سجادکو کے پی کے کی صوبائی حکومت نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے الٹرا لائٹ ایئر کرافٹ کے منصوبے میں بطورریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کوآرڈی نیٹر نامزد کردیا ہے،اس منصوبے کے تحت تیار کیے جانے والے ایئر کرافٹس سیاحت اور ریسکیو کے مقصد کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ضیا بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کے ریسرچرز، انجینئرز اور سائنس دانوں کو حکومت معاونت فراہم کرے گی، تاکہ وہ مقامی سطح پر کچھ کرسکیں، 60 سالہ سجاد کو اپنے شعبے میں 4 دہائیوں سے زائد کا تجربہ ہے اور وہ اپنے بھائی اور بھتیجوں کے ساتھ مل کر ہیلی کاپٹرز اور لائٹ ایئر کرافٹس تیار کرتے ہیں، نا صرف وہ یہ تیار کرتے ہیں بلکہ ان کی کامیاب اڑان کو بھی یقینی بناتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…