تلہار (این این آئی)غربت اور بیروزگاری سے دل برداشتہ دو بچوں کے والد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، تفصیلات کے مطابق تلہار کے نواحی گاوں حاجی اقبال نظامانی میں 24 سالہ نوجوان بھورو ولد مانیو کوہلی نے گھریلو پریشانیوں، غربت
اور بیروزگاری سے دل برداشتہ ہو کر اپنے ہی گھر کے اندر گلے میں رسہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ بھی تھا، ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔