پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

4 دریائوں میں سیلاب آنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے فلڈ وارننگ جاری کر دی

datetime 27  اگست‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات کی جاری کردہ فلڈ وارننگ کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں کے دوران چار دریائوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کی ہے کہ دریائے جہلم، چناب، راوی اور دریائے کابل کے بارشی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے، چناب میں مرالہ، خانکی

اور قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے اور راوی اور کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کی توقع ہے۔دوسری جانب پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ فلڈ فور کاسٹ ڈویژن کی طرف سے فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو سیلاب سے بچا کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ صوبائی وزیر نے تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد محکمہ کے تمام افسران کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں۔تمام افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور سیلاب سے بچا کے تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شل دی جاچکی ہے۔فیلڈ میں مشینری پہنچا دی گئی ہے اور حفاظتی کیمپس لگا دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب نے مجوزہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر سیلابی علاقوں کے نقشے بنوا کر ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچا دیئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ فلڈ وارننگ کے مطابق آئندہ 36گھنٹوں کے دوران چار دریائوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کی ہے کہ دریائے جہلم، چناب، راوی اور دریائے کابل کے بارشی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے، چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر اونچے درجے اور راوی اور کابل میں نچلے درجے کے سیلاب کی توقع ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…