لاہور( این این آئی)پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کے تحت کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے گھروں کے باہر سرخ رنگ کے سٹیکر چسپاں کئے جارہے ہیںجن پر ’’خبردار، یہ گھر کرونا مریضوں کے لیے قرنطینہ ہے‘‘ کے الفاظ
تحریر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون کے حوالے سے محکمہ صحت نے نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔ذرائع کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے گھر اور گلیوں کو سیل نہیں کیا جائے گا۔متاثرہ گھروں کے باہر پولیس اہلکار بھی تعینات نہیں کیے جائیں گے بلکہ متاثرہ گھروں کے باہر سرخ رنگ کے سٹیکر چسپاں کیے جا رہے ہیں۔گھروں کے باہر لگائے جانے والے سٹیکر پر ’’خبردار، یہ گھر کرونا مریضوں کے لیے قرنطینہ ہے‘‘ کی تحریر ہے ۔مذکورہ سٹیکر جوہر ٹائون، نشاط کالونی، انگوری باغ اور بادامی باغ میں گھروں کے باہر لگائے جارہے ہیں، محکمہ صحت کے ملازمین متاثرہ گھروں کے باہر سٹیکر لگا رہے ہیں۔