پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی چارج شیٹ مسترد کر دی، بھارت اس بات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارتی چہرہ بے نقاب

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ہندوستانی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے ڈیزائن کردہ نام نہاد بھارتی چارج شیٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے نام نہاد “چارج شیٹ” کو واضح طور پر مسترد کردیا ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چارج شیٹ میں گذشتہ سال بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر

کے علاقہ پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چارج شیٹ میں جعلی سازی بی جے پی کے پاکستان مخالف بیان بازی اور اس کے تنگ سیاسی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدا میں ہی ، پاکستان نے ہندوستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا تھا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابل ثبوت معلومات کی بنیاد پر تعاون بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت ابھی تک کوئی قابل اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت ثبوت مہیا کرنے کی بجائے اس حملے کو پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم کے بور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پلوامہ حملہ، ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات سے محض دو ماہ قبل ہوا ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اس حملے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد مقامی تھا ،حملے میں ملوث اہم ملزم پہلے ہی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دنیا بخوبی جانتی ہے کہ پلوامہ حملے سے کس نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور انتخابی منافع حاصل کیا۔  پاکستان نے ہندوستانی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے ڈیزائن کردہ نام نہاد بھارتی چارج شیٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…