اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

نواز شریف عدالت کو ماموں بنا کر بیرون ملک چلے گئے،وطن واپسی کیلئے واحد مجبوری کیا ہے؟ اعتزاز احسن کا دعویٰ

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالت کو ماموں بنا کر بیرون ملک چلے گئے، برطانوی حکومت انہیں پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی، مریم نواز کی پاکستان میں موجودگی نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے واحد مجبوری ہے، حکومت جعلی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرے، بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ

نواز شریف مجرم تو ہیں اور عدالت سے ان کی سزا بھی معطل نہیں ہوئی ہے لیکن حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے واپس نہیں لا سکتی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزیرہوابازی کے واجب القتل والے بیان اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے 5ہزار بندوں کو پھانسی پر لٹکانے جیسے بیانات کے بعد برطانوی حکومت نواز شریف کو پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی۔ نواز شریف حکومت اور عدالت دونوں کو ماموں بنا کر باہر چلے گئے جبکہ ان کے ضمانتی شہباز شریف کی انڈرٹیکنگ بھی ماموں بنانے جیسی ہی ہے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان میں موجودگی ان کے واپس آنے کی واحد مجبوری ہے۔ ورنہ ان کے صاحبزادے اور دیگر اہل خانہ تو لندن میں ہی موجود ہیں۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر موقع پر پیپلزپارٹی کو دھوکہ دیا ہے۔ چارٹر آف ڈیموکریسی (میثاق جمہوریت) پر بھی ہمیں دھوکہ دیا گیا ہے جبکہ میمو گیٹ سکینڈل میں بھی نواز شریف پیپلزپارٹی کے خلاف عدالت گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو خط لکھ کر غلطی کی ہے۔ حکومت کو صرف میڈیکل رپورٹس میں مبینہ جعلسازی کے معاملے پر تحقیقات کرنی چاہییں جبکہ پاکستانی عدالتوں میں کیس کی پیروی کر کے شریف خاندان پر دباؤ ڈالوانا چاہیے۔  اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالت کو ماموں بنا کر بیرون ملک چلے گئے، برطانوی حکومت انہیں پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…