ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کی آبی جارحیت، بغیر اطلاع پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، سیلاب کا خدشہ، کئی شہروں کو الرٹ جاری

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

لاہور /سیالکوٹ (این این آئی) بھارت نے بغیر اطلاع پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا، منگلا ڈیم بھرنے سے سپل وے کھول کر پانی رسول بیراج کی طرف بہا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، پاکستان کو بتائے بغیر دریائے چناب میں اچانک ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا، بگلیہار جھیل سے چھوڑا جانے والا پانی دریا

کے پانی سے ملکر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک ریلے کی شکل میں ہیڈ مرالہ پہنچ گیا، دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کے خدشہ کے پیش نظر گوجوانوالہ،حافظ آباد اور جھنگ میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں سطح بلند ہونے سے منگلا ڈیم میں پانی کی آمد بڑھ گئی، ہنگامی طور پر ڈیم کے سپل وے کھول کر پانی کا بڑا ریلا رسول بیراج کی طرف بہا دیا گیا ہے، ارسا حکام نے جمعرات کی شام تک منگلا ڈیم میں 6 لاکھ کیوسک کا بڑا ریلا آنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔وزیر اعلی پنجاب نے دریائے چناب اور جہلم میں ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا ہے، عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ دریاؤں کی صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے، پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ بھارت نے بغیر اطلاع پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا، منگلا ڈیم بھرنے سے سپل وے کھول کر پانی رسول بیراج کی طرف بہا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، پاکستان کو بتائے بغیر دریائے چناب میں اچانک ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا، بگلیہار جھیل سے چھوڑا جانے والا پانی دریا کے پانی سے ملکر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک ریلے کی شکل میں ہیڈ مرالہ پہنچ گیا، دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کے خدشہ کے پیش نظر گوجوانوالہ،حافظ آباد اور جھنگ میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…