پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

وزارت داخلہ میں 6ہزار غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کا تہلکہ انگیز انکشاف

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ میں 6ہزار غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کا انکشاف، ابتدائی تحقیقات میں 105ویزے بوگس قرار، 12سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری جبکہ ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے، 13ہزار سے زائد چینی اور افغان باشندوں کو جاری ویزوں میں بے ضابطگیوں پر تین کمپنیوں اور 6سے

زائد ایجنٹس کو بلیک لسٹکرنے کی سفارش، وزارت داخلہ کے تین افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، ایک خاتون افسر کا تبادلہ جبکہ ایک افسر سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات داخلہ کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری سرکاری دستاویز کے مطابق ہزاروں غیر ملکی شہریوں کے ویزوں کے اجراء میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔ غیرملکیوں کو جاری 6ہزار ویزوں میں پالیسی اور مروجہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔ وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے معاملے پر 12سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین میں وزارت داخلہ کے 7افسران شامل، 3افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ایک خاتون افسر کا تبادلہ اور ایک افسر ے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے۔ اس وقت کے ڈی جی پاسپورٹ نے ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کا نام ای سی ایل پر رکھنے کی سفارش کی ہے۔ 13ہزار سے زائد چینی اور افغان شہریوں کو جاری ویزوں کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تین کمپنیوں اور 6سے زائد ایجنٹس کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔  وزارت داخلہ کے تین افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، ایک خاتون افسر کا تبادلہ جبکہ ایک افسر سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات داخلہ کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء کا انکشاف ہوا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…