ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، منظوری دے دی گئی

26  اگست‬‮  2020

پشاور(آن لائن) پی آئی اے انتظامیہ نے آئندہ سال جنوری سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی ہے سی بی اے کے صوبائی صدر میاں شاد محمد کے مطابق انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں سے عیدایڈوانس کی کٹوتی کو تنخواہوں کے بڑھنے تک روک دیا گیا ہے انتظامیہ کی جانب سے

لائی جانے والی پالیسی رضا کارانہ ہو گی اور کسی بھی ملازم کو جبری ریٹائرڈ نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ اس سکیم کے نفاذ سے پہلے سی بی اے کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ جنوری 2021سے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر دی جانے والی انکریمنٹ کارکردگی کی بنیاد پردیا جائے گا۔ ملازمین کے بیٹوں کودیئے جانے والے ٹکٹ کی سہو لیات جو کہ 24سال کی عمر تک تھی بڑھا کر 27 سال کی عمر تک کردی جائیگی۔ ملازمین کو 95فیصد ٹکٹس اندرون اور بیرونی سیکٹر پر لاتعداد فراہم کی جائیگی۔ ملازمین کو بطور ریونیو مسافر چالیس فیصد کے دو سیٹ کم ترین کرایوں سے دی جائیگی۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی مد میں موجودہ ادائیگی کا تناسب کو بڑھا کر 80فیصد کردیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کے والدین کو بھی میڈیکل کی سہو لیات حاصل ہو گی۔ ایڈمن آرڈر جو گزشتہ سال معطل کیا گیا تھا اسے بحال کردیا جائے گا۔ جس کے تحت دوران سفر انتقال کئے جانے والے ملازمین کے لواحقین کو ملازمت اور دیگر مراعات ادارے کی جانب سے فراہم کئے جائینگے۔ ایچ آر پالیسی میں ملازمین کودیئے جانے والے سہو لیات میں تفریق ختم کر کے یکساں پالیسی نافذ العمل کی جائیگی۔ پیپل یونٹی کے صوبائی صدر میاں شاد محمد کے مطابق پیپلز یونٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی لڑیگی۔ ملازمین سی او ارشد ملک کی سربراہی میں دن رات ایک کر کے کام کرینگے۔ سی او ائیرمارشل ارشد ملک، عامر الطاف اور خلیل اللہ شیخ کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کے لئے چارٹررڈ آف ڈیمانڈ کی منظوری پر ہم انکے مشکور ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…