اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہاتھوں پیروں پر انگوٹھے لگوالو نیب ختم کردو،نواز شریف اور شہباز شریف دونوں اندر جا سکتے ہیں؟تہلکہ انگیز دعوے

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیرر یلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے ہاتھوں پیروں پر انگوٹے لگوالو نیب ختم کردو،لوگ اپوزیشن کے لیے نہیں نکلیں گے،مولانا مدرسے کے بچے لے آئیں گے تو یہ دین کی خدمت نہیں، نوازشریف کو واپس لانے کے کابینہ کے فیصلے کے ساتھ ہوں،مجھے نہیں لگتا نواز شریف واپس آجائے،شہباز نواز دونوں اندر جا سکتے ہیں۔

وہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مجھے کرونا سے صحت شاید طالبات کی دعاؤں سے ملی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سے کام لینا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون کے اسی مہینے ٹینڈر لگ جائیں گے یا سات دن مزید بھی لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مانچسٹر سے 14آپریشن تھیٹر ہسپتال کا نقشہ چوری کرکے لایا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کا مشکور ہوں،ڈیڑھ سو سال سے ریل کی پٹڑی نہیں بنی۔انہوں نے کہاکہ ستر ارب روپے نالہ لئی پر لگانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نالہ لئی 26 ارب روپے کا منصوبہ تھا جسکی قیمت اتنی بڑھ گئی۔ انہوں نے کہاکہ ایک انٹرنیشنل یونیورسٹی چین کے فنڈ سے بناؤں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری یونیوسٹی میں سندھ کی طالبات نے بھی داخلہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہاکہ ہم نے بدمعاشوں کی گردنیں سیاسی طور پر اڑا دیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں اپوزیشن بے نقاب ہوئی ہے،حکومت کو شکست نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے ہاتھوں پیروں پر انگوٹے لگوالو نیب ختم کردو۔ انہوں نے کہاکہ لوگ اپوزیشن کے لیے نہیں نکلیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فضل الرحمن کو اپوزیشن پر اعتبار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا مدرسے کے بچے لے آئین گے تو یہ دین کی خدمت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں کابینہ کے ساتھ

ہوں نوازشریف کو باہر سے لایا جائے تاہم مجھے نہیں لگتا نوازشریف واپس آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہباز اور مولانا کی ملاقات ناکام تھی،فضل الرحمان کے چبھتے ہوئے سوالات تھے۔ کرپشن کرنے والے واجب القتل ہیں کے نہیں سوال پر شیخ رشید نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی اور پنجاب میں لوگ خون کے آنسو رو رہے ہیں۔۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی ابھی دور ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب درخواست پر کسی کے بھی خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پہلے کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نالہ لئی کے دونوں طرف سڑک بنائیں گے،غریب نالہ لئی کنارے آٹھ منزلہ عمارت بنا سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…