خضدار ( آن لائن ) ضلع مستونگ میں کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے پر حادثے میں چار فٹبالر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قلات ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم کے 5 رکن ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے مستونگ جارہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔تین فٹ بالر موقع پر
ہی دم توڑ گئے جبکہ دو دیگر افراد کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو مستونگ کے نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال پہنچایا جہاں ایک زخمی کے دوران علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبد المجید، محمد عامر، نور محمد اور عبد الملک اور زخمیوں کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔