اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محرم الحرام کا مقدس مہینہ اسلامی نئے سال کے آغاز کا موقع ہے۔ تاہم پچھلے کچھ سالوں سے محرم ”سوگ کے مہینے” کی بجائے ایک ”تہوار” کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔اس مقدس مہینے کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والا رنگ سیاہ ہے کیونکہ یہ ”غم” کے تصور کی نمائندگی کرتا ہے۔
شادی بیاہ ہو ، عید ہو یا یوم آزادی،ڈیزائنرز اور کپڑوں کے برانڈز نے معاشرے پر بڑے پیمانے پر اور مضبوط اثر پیدا کرکے خود کو منوایا ہے،اپنی کمائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے بہت سارے ڈیزائنرز اپنی اخلاقیات کا احساس کھو چکے ہیں۔ اب وہ محرم کا مہینہ اپنے کپڑے بیچنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔اس سال کپڑوں کے مشہور پاکستانی برانڈ ” بریز ” نے اپنے محرم کولیکشن کو بھاری قیمتوں کیساتھ لانچ کیا ہے، زبردست عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے بعد اس برانڈ نے اپنی ویب سائٹ سے لفظ محرم کو ہٹا دیا ہے،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پربریز کے اس اقدام پر شدید ردعمل جاری ہے ، ٹوئٹر پر ایک خاتون صارف ارم مشتاق نے اس حرکت کو احمقانہ قرار دیااور محرم کے احترام پر زور دیا،سدرہ میمن کہتی ہیں ایسا پہلی بار نہیں ہوا، گوگل پر تلاش کرکے دیکھیں تو ایسا بہت کچھ مل جائیگا، یہ سب کچھ منافع کی لالچ میں کیا جارہا ہے۔
Bareeze Muharram Collection ? pic.twitter.com/jvc77Mpi7g
— Hocane (@MouBasherHassan) August 23, 2020
So here comes a new collection by #Bareeze brand. Like seriously? Is #Muharram like a festival to celebrate? Forget about shia or sunni, how can a Muslim tolerate this stupidity? Years ago someone gave his life for us and our religion. PLEASE RESPECT MUHARRAM….#saynotoBareeze pic.twitter.com/h490rbfPjc
— Erum Mushtaq? (@MushtaqErum) August 23, 2020
#Bareeze is not the only one who has started that. Check google and you will find alot…it also happened three years ago and was criticised..they should stop doing that.they need to respect our Holy month Muharram..think about some other way for earning profit.#RespectMuharram
— Sidra Memon (@SidraMemon10) August 24, 2020