پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

عمران خان میٹنگ اور کرکٹ ساتھ ساتھ

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی اپنے آفس میں پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کی تصویر سوشل میڈیاپر وائرل، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مصروفیت کے باوجود پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹیسٹ میچ دیکھا، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے آفس میں میٹنگ کے دوران ٹی وی پر میچ دیکھ رہے ہیں۔

اس تصویر میں ملاقات کے دوران بیٹھے دیگر لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن سے ملاقات کے ساتھ وزیراعظم میچ بھی دیکھ رہے ہیں۔کھیلوں کے برطانوی چینل سکائی سپورٹس نے اس تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نظر میں ٹیسٹ کرکٹ کی کتنی اہمیت ہے، حالانکہ اسکی جگہ ون ڈے اور ٹی 20 تیزی سے لیتی جارہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کو نظرانداز نہیں کیا بلکہ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں اور ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ عمران خان کوکرکٹ سے دور کرسکتے ہیں لیکن کرکٹ کو عمران خان سے دور نہیں کرسکتے جیسے آپ عمران خان کو پاکستان سے نکال سکتے ہیں لیکن عمران خان کے اندر سے پاکستان نہیں نکال سکتے۔یاد رہے کہ پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا ، انگلینڈ نے سیریز 1-0سے جیت لی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…