منگل‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2026 

نانبائیوں کیلئے آٹے کا سرکاری کوٹہ جاری

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

پشاور(آن لائن)محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے نانبائیوں کیلئے آٹے کا سرکاری کوٹہ جاری کردیا جس کے تحت نانبائیوں کو 85کلو تھیلہ 4 ہزار 2 سو روپے میں مہیا کیا جائیگا ۔ اس سلسلے میں نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان سے ملاقات کی اس موقع پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر

اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ بھی موجود تھے ۔ نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سیکرٹری خوراک خوشحال خان کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی اور نانبائیوں کو ریلیف دینے کی خاطر آٹے کا سرکاری کوٹہ جاری کردیا جس کے تحت نانبائیوں کو 85کلو تھیلہ 4 ہزار 2 سو روپے میں مہیا کیا جائیگا ۔ سبسڈائز آٹا 970 تھیلے روزانہ کی بنیاد پر نانبائیوں کو فراہم کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کی جانب سے بہتر حکمت عملی کے باعث پنجاب سے آنیوالے آٹے فائن ‘ سپر فائن اور دیگر کی 85 کلو تھیلے کی قیمتوں میں 4 سو روپے کمی آگئی ہے جو اب مارکیٹ میں 6 ہزار کے بجائے 5 ہزار 6 سو میں دستیاب ہو گا اور بیس کلو تھیلے کی قیمتوں میں 100 سے 120 روپے کمی آگئی ہے ۔ سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا خوشحال خان نے اپنے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے جبکہ منافع خوروں کی جانب سے کسی بلیک میلنگ قبول نہیں جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…