ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف بطور قائد حزب اختلاف نہیں  بلکہ کس کی وجہ سے متحرک ہوئے ہیں ، حیرت انگیز انکشاف

datetime 25  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی ڈوبتی سیاست کی بقاء کیلئے کشکول اٹھائے ایک دوسرے کے درپر جارہی ہیں ،شہباز شریف کے متحرک ہوتے ہی اپوزیشن ’’ راہزن کمیٹی ‘‘ کے فعال ہونے اور اے پی سی کے انعقاد کیلئے بغلیں بجانا شروع ہو گئی ہے لیکن سند یافتہ دھوکے باز مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے یہ خوشی جلد غارت ہو تی نظر آرہی ہے

،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے اضلاع کے دورے شروع کر دئیے ہیں جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شوباز شریف نے لندن سے کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے واپس آنے کا دعویٰ کیا لیکن عوام کی مدد کیلئے باہر نکلنے کی بجائے قرنطینہ میں چلے گئے ۔ شہباز شریف اب بطور قائد حزب اختلاف متحرک نہیں ہوئے بلکہ مریم نواز کے فعال ہونے کی وجہ سے انہیں سیاسی سر گرمیاں کرنا پڑ رہی ہیں اور انہیں اپنی سیاست کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ اگر شہباز شریف قائد حزب اختلاف کا مثبت کردار ادا کرتے تو انہیں اپنی ہی جماعت میں کسی چیلنج کا سامنانہ ہوتا ۔ا نہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی ایجنڈا اور جواز نہیں اس لئے عوام ان کی کسی بھی کال پر پذیرائی نہیں دیں گے۔ اپوزیشن کو اس وقت اپنی ڈوبتی سیاست کی فکر پڑی ہے اسی لئے تمام اپوزیشن جماعتیں کشکول اٹھائے ایک دوسرے کے درپر بیٹھی ہوئی نظرآتی ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کے اضلاع کے دورے شروع کر دئیے ہیں جس سے انہیں ہر طرح کے حالات اورعوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…