بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم اصولوں پر ڈٹ چکے ، نیب کو ختم کیا جا سکتا ہے یا نہیں ،دھماکہ  خیز  اعلان 

datetime 25  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام اپوزیشن نہیں حکومتی بیانیہ کیساتھ کھڑی ہے ،نیب کوختم نہیں کیاجاسکتا اگراپوزیشن نیب اصلاحات چاہتی ہے تو پار لیمنٹ میں لے کر آئے ،وزیر اعظم عمران خا ن اصولوں پر ڈٹ چکے ہیں وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،احتساب اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وہ صوبائی وزیر

انر جی ڈاکٹر اختر ملک سے گور نر ہائوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ احتساب ملک وقوم کیلئے لازم ہے اگر اپوزیشن کے کہنے کے مطابق ملک میں نیب کے ادارے کو ختم کر دیا جائے تو یہ ملک میں کر پشن کو جائز قرار دینے کے مترادف ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر آنے کی بجائے نیب کے معاملے میں اصلاحات پار لیمنٹ میں لیکر آئیں کیونکہ قانون سازی پار لیمنٹ میں ہی ہوسکتی۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کی وجہ سے پاکستان میں بہت سے مسائل ہیں اس لیے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا لازم ہوچکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نیب سمیت کسی ادارے میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں بلکہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر کے ان کو مضبوط بنا رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اداروں کی مضبوطی کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ۔گور نرپنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومتی پالیسیوں کا محور ہے، اداروں میں اصلاحات اور میرٹ پر کام کررہے ہیں، حکومت کی تمام تر توجہ ملک کو طویل مدتی استحکام دینے پر مرکوز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے سخت فیصلوں کے بعد معیشت کو سنبھالا ہے اورہر گزرتے دن کیساتھ دُنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کا پھیلا ئو روکنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کامیاب رہی ہے مگر اب بھی کورونا موجود ہے۔ گورنر نے کہا کہ کورونا پھیلا ئو روکنے کیلئے محرم الحرام میںبھی ایس او پیز پر عمل کر نا ہوگا کیونکہ احتیاتی تدابیر پر عمل پیرا ہو کرہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…