اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

جھوٹوں کے آئی جی شہباز شریف نے عوام کے سامنے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ،  تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جھوٹوں کے آئی جی شہباز شریف نے قوم کے سامنے دو بہت بڑے جھوٹ بولے، پہلا جھوٹ یہ کہ انہوں نے نواز شریف کی آٹھ ہفتوں بعد واپسی کی کوئی ضمانت نہیں دی اور دوسرا جھوٹ ’’ن لیگ نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی

‘‘کا مضحکہ خیز پہاڑا دہرانا تھا۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دو دونی بتیس اور چار دونی چھتیس کے پہاڑے کی طرح یہ پہاڑا بھی عوام کے سر کے اوپر سے گزر گیا۔ساری دنیا جانتی ہے کہ شہباز شریف نے ہائیکورٹ سے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت پر ضمانت دی۔اب اس بات سے مکرنا یو ٹرن کی باتیں کرنے والے شہباز شریف کی طرف سے دنیا کا سب سے بڑا ڈبلیو ٹرن ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن سے سنا تھا مومن کبھی ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، لیکن پتہ نہیں مولانا فضل الرحمان آلِ شریف اور آلِ زرداری کے ہاتھوں کب تک استعمال ہوتے رہیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں بارہا دہرا چکا ہوں کہ مولانا ہاتھ میں تسبیح اور سر پہ ٹوپی پہن کر مصلے بچھا کر اپنے سیاسی، معاشی اور انتظامی گناہوں پر توبہ کریں کیونکہ 2023 میں بھی خیبر پختوانخواہ کی طرف سے مولانا کو مینڈیٹ دیئے جانے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…