اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کابینہ کے اجلاس اور وزیراعظم کے بیان پرردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب بتا ہی دیں کون بلیک میل کر رہا ہے؟ اور آپ بلیک میل کیوں ہو رہے ہیں ،عمران صاحب آپ کی ذمہ داری عوام کو
پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینا ہے،عمران صاحب آٹا، چینی اور پیڑول چوری پہ بھی قانونی پہلوئوں پہ غور کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے جھوٹ ، کرپشن اور بے بنیاد الزامات عوام کو برداشت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو وزیراعظم کابینہ کا اجلاس معشیت اور عوام کو روزگار دینے کے لئے نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے بلاتا ہو اْس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ اپنی دو سال کی بد ترین کارکردگی کے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے مصنوعی بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چینی چور مافیا کا کابینہ کا اجلاس اور دوسروں پہ این آر او کا الزام؟ واہ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اس نواز شریف سے شکریہ ادا کریں جس کے منصوبوں پہ دو سال سے تختیاں لگا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اْس نواز شریف سے معافی مانگیں جس کی 5.8 فیصد ترقی کرتی معیشت کو تباہ کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اْس نواز شریف سے معافی مانگیں جس نے مہنگائی کی شرح کو ۳ فیصد کیا اور آپ نے 13 فیصد کر دیا،عمران صاحب کابینہ کا اجلاس چینی آٹا اور پٹرول چوری پہ بلائیں ،عمران صاحب کابینہ کا اجلاس دو سال میں 13000 ارب کا قرضہ کہاں گیا پہ بلائیں،