لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی تنخواہ میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق پراسکیوٹر جنرل پنجاب ماہانہ 11 لاکھ 86 ہزار
روپے تنخواہ وصول کریں گے جبکہ مراعات کے تحت سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کرایہ، روزانہ اخراجات کی مد میں دو ہزار روپے کی بجائے 5 ہزار روپے روزانہ وصول کریں گے۔ مراعات میں یوٹیلیٹی الائونسز سمیت دیگر مراعات بھی شامل ہیں۔