اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کرلیا ،راولپنڈی شہر کے بیچ تعمیر ہونے والی ایکسپریس وے پر 60 ارب روپے لاگت آئے گی۔حکومت لئی ایکسپریس وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کی خواہش مند ہے اور راولپنڈی کے مشہور نالہ لئی پر ایکسپریس وے کی تعمیر کے 2 پلان تیار کرلیا ،وزیر اعظم عمران خان لئی ایکسپریس، وے کے
ایک پلان کی حتمی منظوری دیں گے، پہلے پلان کے مطابق لیاقت باغ کے قریب 80 کنال اراضی کی کمرشل فروخت کی جائے، 80 کنال اراضی پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ مارکیٹس تعمیر کی جائیں گی پلان ون کے مطابق مارکیٹس اور کمرشل پلازوں سے حاصل رقم لئی ایکسپیریس وے تعمیر کی جائے، پلان ٹو کے تحت سواں اڈے سے ملحقہ 500 کنال اراضی کمرشل بنیادوں پر فروخت کی تجویز دی گئی ، پلان ٹو کے مطابق 500 کنال راضی کی فروخت قوائد و ضوابط کے تحت بزریعہ ٹینڈر کی جائے، ٹینڈر جیتنے والی کمپنی سواں میں 500 کنال اراضی کے بدلے نالہ لئی تعمیر کرے گی ۔ایکسپریس وے نالہ لئی کے کنارے چھوٹی چھوٹی مارکیٹس بنانے کی بھی تجویز ہے ، وزیر اعظم عمران خان کو وزیر ریلوے شیخ رشید نالہ لئی ایکسپریس وے پر بریفنگ دیں گے،پنجاب حکومت کے اشتراک سے منصوبہ راولپنڈی کو بڑا کاروباری مرکز میں بدل دیگا۔ راولپنڈی شہر کے بیچ تعمیر ہونے والی ایکسپریس وے پر 60 ارب روپے لاگت آئے گی۔حکومت لئی ایکسپریس وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کی خواہش مند ہے اور راولپنڈی کے مشہور نالہ لئی پر ایکسپریس وے کی تعمیر کے 2 پلان تیار کرلیا ،وزیر اعظم عمران خان لئی ایکسپریس، وے کے ایک پلان کی حتمی منظوری دیں گے، پہلے پلان کے مطابق لیاقت باغ کے قریب 80 کنال اراضی کی کمرشل فروخت کی جائے، 80 کنال اراضی پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ مارکیٹس تعمیر کی جائیں گی