اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا جس میں ملاقات طے پا گئی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔
میاں شہباز شریف منگل کی صبح گیارہ بجے مولانا فضل الرحمان کے گھر جائیں گے،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اے پی سی سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے فاصلوں کو کم کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومتی کارکردگی اور موجودہ قوانین سمیت اپوزیشن کو متحد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا تھا اور ان کے گلے شکوے دورے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔