فیصل آباد (آن لائن)حکومت کے سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں سبزیوں کے نرخوں میں 50 روپے تک فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے ماڈل بازاروں میں بھی نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ گزشتہ ہفتے 30 روپے کلو فروخت ہونے والے کریلے 80 روپے فی کلو تک جبکہ 53 والے کھیرے 70 روپے فی کلو
میں فروخت، 66 والا گھیا کدو 110 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح لہسن کا ریٹ 165 سے بڑھ کر 180 روپے، 80 روپے والی میتھی 120 روپے، 40 روپے والی بھنڈی 75 روپے، 73 روپے والی اروی 83 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔ دیگر سبزیوں کے علاوہ مٹر کی سنچریاں بھی جاری، نرخ 180 روپے پر برقرار جبکہ ٹماٹر 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ماڈل بازار میں خریداروں کا کہنا تھا کہ حکومت سبزیوں کے نرخ مقرر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ خریداروں نے کہا کہ ماڈل بازار میں سبزیوں کے نرخ کسی حد تک کنٹرول ہیں۔ ان کو عام عام بازاروں تک بھی وسعت دی جانی چاہئے۔شہریوں نے مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ان کی قوت خرید شدید متاثر ہوچکی ہے، حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو مسائل دن بدن مزید بڑھ سکتے ہیں۔ سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے ماڈل بازاروں میں بھی نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ گزشتہ ہفتے 30 روپے کلو فروخت ہونے والے کریلے 80 روپے فی کلو تک جبکہ 53 والے کھیرے 70 روپے فی کلو میں فروخت، 66 والا گھیا کدو 110 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح لہسن کا ریٹ 165 سے بڑھ کر 180 روپے، 80 روپے والی میتھی 120 روپے، 40 روپے والی بھنڈی 75 روپے، 73 روپے والی اروی 83 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔