منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں، وزیر اعظم نے ہدایات جاری کر دیں

datetime 24  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی اور ان کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق متعلق مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے

پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیے سے متعلق حکمت عملی اور نوازشریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پر حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے اورمسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں، مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، نوازشریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری کے بارے میں حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ترجمانوں کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری مؤثر طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، اب پوری توجہ بہتر معاشی اعشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی اور ان کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق متعلق مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…