پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کے مقدمات ایک طریقے سے ختم ہو سکتے ہیں، وفاقی وزیر کی نواز شریف کو حیرت انگیز پیشکش

datetime 24  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شریف خاندان کے بارے میں کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے،ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں،لوٹی دولت واپس کریں یا جیل میں سزا کاٹ کر نوازشریف سوئٹزلینڈ،نیویارک اور لندن جہاں چاہیں زندگی گزاریں،کیونکہ عمران خان نہ کھاتا ہے اور نہ کھانے دیتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنٹس وٹیکنالوجی

فواد چوہدری نے کہا کہ ملزم کو پلی بارگین کی پیشکش کسی بھی وقت ہوسکتی ہے،ہماری شہبازشریف نوازشریف اور مریم نواز کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے،نہ ہی کوئی دشمنی ہے،معاملہ یہ ہے کہ شریف خاندان نے اربوں روپے پاکستان سے بیرون ملک منتقل کئے اور اس کے بعد خود بھی سارا خاندان باہر چلا گیا۔مریم نواز کے دو بھائی برطانوی شہری ہیں،وہ پاکستان کے پیسے سے کاروبار چلا رہے ہیں جبکہ مریم نواز یہاں پر قوم کی بیٹی کہلواتی ہیں،اصل جھگڑا یہ ہے کہ آپ نے جو پیسے پاکستان سے لوٹے ہیں وہ واپس کریں،اس کے بعدآپ چاہے سوئٹزلینڈ میں رہیں،نیویارک یا لندن میں رہیں،اس سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے۔شریف خاندان کا مؤقف ہے کہ جو پیسے کسی بھی ذریعے سے ہم نے کما لئے ہیں وہ ہمارے ہیں کوئی ان کی واپسی کا مطالبہ نہ کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے یا تو پیسے واپس کریں یا پھرجیل میں سزا بھگتیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیلئے پلی بارگین کا راستہ کھلا ہے نواز شریف کو خود فیصلہ کرنا ہو گا پیسہ واپس کریں یا پھر سزا بھگتیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو اس وقت یہ ماحول تھا کہ کھاتا ہے تولگاتا بھی تو ہے لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت نے اس تاثر کو تبدیل کردیا ہے اور اب موجودہ صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نہ کھاتا ہے اور نہ کھانے دیتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کے بارے میں ہمارا مؤقف آج بھی وہی ہے۔اگر کسی کا مؤقف بدل گیا ہو تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی احتساب کے عمل کو جاری رکھنے کے حوالے سے ڈٹے ہوئے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…