پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں منگل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔تیز بارشوں کے باعث صوبے کے بعض اضلاع پشاور،چارسدہ،مردان اورہری پور میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع
میں منگل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق تما م ضلعی انتظامیہ،ریسیکیو 1122اور متعلقہ اداروں کوضروری ہدایات جاری کر دی گئی،تیز بارشوں کے باعث صوبے کے بعض اضلاع پشاور،چارسدہ،مردان اورہری پور میں اربن فلڈنگ کاخدشہ کابھی خدشہ ہے،جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے جاری رہنے کا امکان ہے۔سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔