اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

35 سالوں سے ملک کو لوٹنے والے واجب القتل قرار،اہم وفاقی وزیر نے خودکو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کر دیا

datetime 24  اگست‬‮  2020 |

واہ کینٹ(آن لائن ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 35 سالوں سے ملک کو جمہوریت کے نام پر لوٹنے والے ملک دشمن اور واجب القتل ہیں ان کا ہر صورت احتساب ہوگا، ملک کو سیاسی دہشتگردوں نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، جعلی ڈگریوں والے 760 ملازمین کو فارغ کرچکے،ان میں 28پائلٹس بھی شامل ہیں،چینی کا چوری شدہ مال سندھ بھیج دیا جاتا تھا جہاں بڑے چور بیٹھے ہیں،

خود کہتا ہوں نیب میرا احتساب کرے میرے خاندان کا احتساب کرے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر غلام سرور خان نے وفاقی سیکرٹری اورسیز پاکستانی ڈاکٹر محمد ہاشم پوپلزئی کے ہمراہ لیبر کمپلیکس ٹیکسلا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں 1979 میں سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔1971 میں مجھے وراثت میں ملی۔ نیب میرا اور میرے خاندان کا بلا تفریق احتساب کرے بلکہ میں نے نیب کو فلور آف دی ہاوس ویلکم کیا تھا۔ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا لیبر کمپلیکس 6 مئی 2006 میں جنرل مشرف نے اناؤنس کیا تھا اس کے فیز ون میں 504 فلیٹس بنے یہ پروجیکٹ میری ذات کا نہیں بلکہ صنعتی مزدوروں کے لیے بنایا گیا تھا مگر سابقہ حکومتوں نے اس پروجیکٹ پر کوئی کام کرنا گوارا نہ سمجھا۔ پی او ایف کے شہداء کو مفت فلیٹس دیے جائیں گے یہ فلیٹس لیبرکالونی وزارت اوورسیز کے زیراہتمام بنائے گے تھے جس پر مقامی وکیل نے سٹے آرڈر لے لیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سیاسی فسادی بھی ہیں جن کا کام ملک کے خلاف کام کرنا اور رفاعہ عامہ کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ہے ایسے سیاسی فسادیوں کا محاسبہ کرنا ہوگا غلام سرور خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک سو ساٹھ ارب روپے احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق لوگوں میں تقسیم کئے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور عوام کو سات سو سولہ ارب روپے کا بجلی میں ریلیف ملے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں بلا امتیاز احتساب جاری ہے،اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیا جائیگا،ملک کو بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا،35 سال اقتدار میں رہنے والے ہمیں طعنے دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے ملک دشمن اور واجب القتل ہیں ان کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…