اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (OGDCL) نے خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ذرائع کیمطابق توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی،
جب کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 125 بیرل تیل حاصل کیا گیا ہے.یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔نئی دریافت سے ملکی زر مبادلہ میں خاطر خواہ بچت جب کہ او جی ڈی سی ایل کے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔۔دریں اثنا نگری کی پٹرولیم کمپنی مول نے کوہاٹ کے ٹل بلاک میں تیل وگیس کے بڑے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔کمپنی اعلامیہ کے مطابق کوہاٹ کے مامیخیل جنوبی ایک نمبر ویل پر 23 مئی کو کھدائی مکمل ہوئی، کنواں سےایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ اور 3 ہزار 240 بیرل خام تیل یومیہ حاصل ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے، گزشتہ 21 سالوں میں یہ مول کی پاکستان میں 13 ویں دریافت ہے، مول کمپنی پاکستان میں سب سے کامیاب غیر ملکی کمپنی ہے۔قبل ازیں )تیل وگیس کی تلاش کے سلسلے میں ایک اور بڑی کامیابی ،ماڑی پٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ۔ جمعہ کو حکام کے مطابق ماڑی پٹرولیم نے گھوٹکی میں ہلال 1 میں ذخائر کی تلاش کے لئے 1202 میڑ گہرائی تک ڈرلنگ کی ،ڈرلنگ سے ملنے والے ہائیڈرو کاربن نمونوںکے مطابق وافر ذخائر موجود ہیں،ذخائر سے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہوسکے گی ،ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے ،اس منصوبے پر 60 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ،ماڑی پٹرولیم کی طرف سے انرجی منسٹری کو دریافت کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔