لاہور (آن لائن) بینکنگ جرائم کی عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے فرسٹ کزنوں کی ملکیت شریف انڈسٹریز کے بنک نادہندہ ہونے کے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے نواز شریف کے کزن
میاں طارق شفیع وغیرہ کو گزشتہ روز عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔ لیکن پانچوں ملزمان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کا اظہار کیا عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ پیشی پر ملزمان پیش نہ ہوئے تو ان کا آئی ڈی کارڈ پاسپورٹ بنک اکاؤنٹ بلاک کردئیے جائیں گے ملزمان گزشتہ دس ماہ سے عدالت میں پیش نہ ہو کر اپنے وکلائے کے ذریعے تاریخیں دے رہے ہیں جبکہ ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا یہ آخری موقع دیا جاتا ہے۔ عدالت نوازشریف کے کزن کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔ اتفاق مل اور کشمیر مل میں مقامی نجی بنک سے 7 سو ملین روپے کا قرض حاصل کر رکھا ہے جو متعدد نوٹس جاری کئے جانے کے باوجود واپس نہیں کیا گیا۔