اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیکرٹری بلدیات کی ضمانت مسترد ، گرفتار کرنے کا حکم گرفتاری کے بعد کیسے اپنا چہرہ چھپاتے رہے ، ویڈیو وائرل

datetime 24  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ اور دیگر ملزمان کی

درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو تقویت ملتی ہے، ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔زمین کے غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کے دیگر ملزمان میں فضل الرحمان، وسیم، ندیم، قادر کھوکھر، صبیحہ اسلام اور دیگر شامل ہیں۔ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ روشن علی شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ کے ایم سی اور بورڈ آف ریونیو کی ملی بھگت سے ذبیحہ خانہ کی 265 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور الاٹ کی گئی جبکہ ملزمان نے لانڈھی میں اسمال کارٹیج انڈسٹری کو زمین الاٹ کی تھی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…