ماضی میں آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں سے موجودہ حکومت کی گردن میں  طوق پڑ گیا،توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ 2 ہزار ارب روپے سے تجاوز

24  اگست‬‮  2020

لاہور( آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود   نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے تاہم آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے سرکلر ڈیٹ کم ہوجائے گا۔ لاہور میں  گرڈ اسٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ

بطور ایم این اے ان کے پاس حلقے سے سب سے زیادہ مسائل بجلی سے متعلق آتے ہیں، عوام کسی بھی حکومت کی کارکردگی کا تجزیہ بجلی کی فراہمی و دیگر معاملات سے کرتے ہیں، ہمارا اصل ہدف عوام کو مطمئن کرنا ہے، بجلی کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے معاہدوں سے متعلق قومی مفاد کو سامنے نہیں رکھا گیا، ماضی کی حکومتوں کے مسائل ہم حل کررہے ہیں، آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدوں سے ہماری گردن میں طوق پڑ گیا۔ ہم آئی پی پیز کے خلاف نہیں، ان سے معاملات بہتر بنا رہے ہیں، آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں کئے گئے معاہدوں کو متوازن کر رہے ہیں، ہم نے جب حکومت سنبھالی تو 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ورثے میں ملا، یہ سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے، آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے سرکلر ڈیٹ کم ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…