پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم، کاروباری افراد کو 180 دن کیلئے بند کرنے کی خبر، حقیقت سامنے آ گئی

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ احسن اقبال نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ اپنے ویڈیو بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ کاروباری افراد کو 180 دن کیلئے بند کرنے کی خبر سفید جھوٹ ہے۔

یا تو ان کے علم میں نہیں کہ ترامیم کیا ہیں یا وہ قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں اس طرح کی کوئی ترمیم سرے سے تھی ہی نہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم فیٹف کی سفارشات کی روشنی میں ہیں۔مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوانین میں اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ سزا 5 سے بڑھا کر 10 سال اور جرمانے میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام ترامیم فیٹف اور اے پی جی کی سفارشات کے مطابق ہیں۔ اپوزیشن کا نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تفتیش پر اعتراض ہے۔ مسلم لیگ (ن)چاہتی ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سے نیب کو نکال دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ این آر او جو وہ مانگ رہے ہیں، جو کسی صورت نہیں ملے گا۔ اینٹی منی لانڈرنگ میں نیب کا نام پہلے سے موجود ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…