لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اے پی سی کی میزبانی مولانا فضل الرحمن کریں تو زیادہ اچھا ہوگا،مریم نواز کی گاڑی پر ہتھیار سے وار کیا گیا ، گاڑی کا فرانزک کرانے کے لئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز
کی ایک پیشی سے حکومت کو نواز شریف کی یاد آگئی ،شہزاد اکبر نیب کے سپر چیئرمین ہیں،گیارہ اگست کو پریس کانفرنس مریم نواز کی تھی شہباز شریف اس پریس کانفرنس میں کیوں آتے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گاڑی کا فرازک کروانے کے لیے تیار ہیں،ان گاڑی پر ہتھیار سے وار کیا گیا ہے۔