وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے اپنے اہم بیان پر معافی مانگ لی

23  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ’محکمہ زراعت‘ کا ذکر کرنے پر معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سابق وزیرنواز شریف کو این آر او دینے سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ این آر او کی جو بات کررہے ہیں تو دیکھیں دو چیزیں ہیں،

جہاں تک مریم نواز کا تعلق ہے کہ تو ہمارے معاشرے کا ایک کلچر ہے چاہے وہ کے پی ہو، پنجاب ہو، سندھ ہو سب کا کہ بہو بیٹیوں کو بڑی عزت دی جاتی ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ ان کے نام کریمنل کیسز کے اندر نہ آئیں، شاید وہی جو چیز ہوگی۔انہوں نے پھر کہ کہا کہ باقی جو دوسرا آپ کا سوال ہے وہ محکمہ زراعت سے رابطہ کریں۔ اس پر ہال میں قہقہے گونجے تو مشیر داخلہ نے بھی مسکراتے ہوئے کہا کہ وہی والا۔اب اس بیان پر وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ان کے بیان سے قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق کوئی غلط تاثر پیدا ہوا ہے تو وہ بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہے اور کسی ادارے یا شخص کی دل آزادی پر وہ معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں اْس محکمہ زراعت کا ذکر تھا جو ن لیگ کے انجینئر نما ڈاکٹر شوباز شریف اور صاحبزادی پر مبنی تھا جنہوں نے کمال مہارت سے پیوند لگاکر پوری قوم کو نواز شریف کی بیماری کا یقین دلایااور نیب کی 34 ترامیم کی صورت میں حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں جو کسی صورت نہیں ملنا۔  گزشتہ روز شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سابق وزیرنواز شریف کو این آر او دینے سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ این آر او کی جو بات کررہے ہیں تو دیکھیں دو چیزیں ہیں، جہاں تک مریم نواز کا تعلق ہے کہ تو ہمارے معاشرے کا ایک کلچر ہے چاہے وہ کے پی ہو، پنجاب ہو، سندھ ہو سب کا کہ بہو بیٹیوں کو بڑی عزت دی جاتی ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…