اسلام آباد ( آن لائن)سوئی نادرن گیس کمپنی کی عدم ادائیگی پر ایل این جی کی فراہمی اور سپلائی معطل ہونے کا امعان ہے،ایل این جی کی سپلائی بند ہونے سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گیس کا ایک نیا بحران جنم لے گا۔سوئی نادرن گیس کمپنی ایل این جی حکومتی ادارہ
پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) سے خریداری کرتی ہے تاہم عدم ادائیگی پر پی ایس او نے گیس سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے پی ایس او کے103 ارب روپے کی ادائیگی کرنی تھی جو ابھی تک ادائیگی نہیں کر سکی اور کمپنی کو عدم ادائیگی پر ڈیفالٹ قرار دیئے جانے کا امکان ہے ۔پی ایس او کے ذرائع نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی عدم ادائیگی کے نتیجہ میں وہ اپنے گیس سپلائی کرنے والی غیر ملکی کمپنی کو ادائیگی نہیں کر سکی جس کے نتیجہ میں غیر ملکی کمپنی نے انہیں ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے ۔سوئی نادرن گیس کمپنی نے پاکستان ایل این جی لمٹیڈ کو بھی 30 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے ۔عدم ادائیگی پر ادروں نے سوئی نادرن کو ڈیفالٹ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔