اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پچھلے دنوں زلمے خلیل دومرتبہ پاکستان آئے ، پہلی دفعہ وہ ایک بہت بڑے وفد کو ساتھ لے کر آئے تھے ۔ معروف صحافی ارشاد احمد عارف نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سی پیک اور چین کیساتھ اقتصادی روابط سے پیچھے ہٹنے کے عوض کچھ مراعات آفر کی گئی تھیں ، یہ بھی کہا گیا کہ
ہم آپ کا انرجی مسئلہ حل کرینگے ، ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے جب ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ تھیں تو انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ہم وہ سب کچھ دینا چاہتے ہیں جو اس سےپہلے نہیں ملا ، لیکن ہمیں کچھ نہیں ملا جہاں تک سعودی عرب کا تعلق ہے ہم ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہیںکہ پورے بلاک سے منہ موڑ لیں ۔