لاہور(این این آئی) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 9 اور 10 محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔سی سی پی او لاہور کے مطابق جلوس کے راستوں پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہے گی جبکہ موبائل ڈیٹا اور ڈیوائسز پر انٹرنیٹ سروس
بند رہے گی۔عاشورہ محرم پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے اہم شہروں جہاں جلوس نکالے جاتے ہیں گزشتہ سال بھی انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی، ان شہروں میں راولپنڈی، اسلام آباد اور کراچی بھی شامل تھے۔