اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے 94فیصد مریض صحت یاب ہوگئے ،فعال کیسز کی تعداد11ہزار سے بھی کم ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں وبا سے 10افراد جاں بحق جبکہ 586نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں متاثرہ افراد کی
تعداد بڑھ کر2لاکھ 92ہزار 174ہوگئی،اموات کی تعداد 6231ہوگئی،731مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر میں پونے 3 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہ ہوئی۔پنجاب میں مزید 99 ،لاہورمیں 36نئے کیس سامنے آئے ،اسلام آباد میں 19 ،گلگت بلتستان میں 34 نئے کیس سامنے آئے ،بلوچستان میں کورونا کے مزید 49 کیسز سامنے آئے اور 2 مریض جاں بحق ہوئے ۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے 57 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک موت کی تصدیق ہوئی۔سندھ میں کورونا کے 310نئے کیسز سامنے آئے اور7 اموات ہوئیں۔ادھرضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں 28ہوٹلوں اور ریستورانوں کے 47 سٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے ۔