ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف کے معاملے پروزیر صحت پنجاب یاسمین راشدکا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی، نوازشریف نے ڈیمانڈ کی کہ وہ بیرون ملک جا کرعلاج کرانا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ

ن لیگ اس وقت بڑی زیادتی کررہی ہے، نوازشریف کے علاج پر ن لیگ نے تماشہ بنا رکھا ہے۔ ہم نے نوازشریف کی بیماریوں کی تشخیص کی اورعلاج بھی شروع کر دیا تھا، یہاں اچھے علاج کے سبب نوازشریف کے پلیٹلیٹس بہتر ہو رہے تھے۔ ان کو آغاخان ہسپتال سے بھی علاج کرانے کی آفرکی تھی جو انہیں نے مسترد کر دی۔یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کا علاج سروسز ہسپتال میں ہو رہا تھا، انہوں نے پہلے کہا کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے کنسلٹ کریں گے، پھر کہا شریف سٹی ہسپتال میں علاج کرانا چاہتے ہیں، وہاں جانے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بیرون ملک جا کرعلاج کرانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف حکومت اورعدالت سے کمٹمنٹ کر کے گئے ہیں، ان کی شروع سے ہی باہرجانے کی نیت تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…