منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 45 لاکھ طلبہ کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کی منظوری

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،سرگودھا( آن لائن )طلبہ کے طویل انتظار کی گھڑیاں ختم، پنجاب حکومت نے نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 45 لاکھ طلبہ کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کی منظوری دیدی ، پنجاب حکومت کی جانب سے کوروناکے باعث بورڈ امتحانات کو منسوخ کردیا گیا تھا نویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا

لیکن طویل عرصے سے حتمی منظوری التواء   کا شکار تھی۔ پنجاب حکومت نے بورڈ کے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن آج پیر کے روز جاری  کیا جائیگا ، پنجاب بھر کے 45 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے، تاہم سپیشل کیٹگری میں شامل ایک لاکھ 10 ہزار طلبہ کا تحریری امتحان لیا جائے گا۔علاوہ ازیں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں اخلوں کیلئے رواں برس انٹری ٹیسٹ 18 اکتوبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  کورونا کے باعث امتحانی مراکز کی تعداد دو گنا ہوگی۔ نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔  ایف ایس سی میں 65 فیصد نمبروں کے حامل طلبا داخلے کے اہل ہوں گے۔ میرٹ مرتب کرنے میں میٹرک کے نمبروں کو دوبارہ اہمیت دیدی گئی۔پی ایم ڈی سی سے منظوری کے بعدانٹری ٹیسٹ منعقد کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 13 سے بڑھا کر پنجاب کے 16 شہروں میں کیا جائے گا اور امتحانی سنٹر کی تعداد بھی دوگنا کرکے 70 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  انٹری ٹیسٹ میں سوالات کی تعداد 200 ہوگی اور نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی، ایف ایس سی میں 70 کی بجائے 65 فیصد نمبروں کے حامل طلبا داخلے کے اہل ہونگے۔ انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے کیلئے 60 کی بجائے 33 فیصد نمبر حاصل کرنا ہونگے۔ ذرائع کے مطابق انٹری ٹیسٹ کا میرٹ ترتیب دینے میں میٹرک کے نمبروں کو دوبارہ اہمیت دیدی گئی ہے۔ میرٹ بنانے میں 10 فیصد میٹرک ، 40 فیصد ایف ایس سی اور 50 فیصد انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کو اہمیت حاصل ہوگی۔  انٹری ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل ستمبر کے وسط میں شروع کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…