اسلام آباد (این این آئی)ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف ،مریم نواز ،کیپٹن صفدر کی اپیل بھی یکم ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کازلسٹ جاری کردی جس کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر سماعت کے لیے ہائیکورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس
محسن اخترکیانی خصوصی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز ،کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں،احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی ،نواز شریف کو دس سال،مریم نواز کو سات سال،کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔