مسلم قیادت کے دعویدار ایک دوسرے کیخلاف پاکستان کہیں ان اسلامی ممالک کی پراکسی وار کا میدان نہ بن جائے، سلیم صافی نے خوفناک خطرے سے پیشگی آگاہ کردیا‎

23  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سلیم صافی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے جس پر ترکی اور ایران کی طرف سے شدید مخالفت کی گئی تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے اس فیصلے کو ویلکم کیا نہ ترکی اور ایران کی

طرح مذمت کی البتہ یہ عمل خوش آئند ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ واضح کیا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ عام خیال یہ کیا جارہاتھاکہ سعودی عرب بھی تسلیم کر لے گا لیکن سعودی عرب نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہا۔ میرے نزدیک پاکستان کی پالیسی یہ ہونی چاہیے کہ تینوں مسلم ممالک کے ساتھ اُن کے رویہ اور پاکستان کی قومی مفادات کی بنیاد پر اپنا تعلق اس پر استوار رکھے لیکن آپس کی لڑائیوں میں فریق بننے سے گریز کرے، یہ ممالک اپنے قومی مفاد کی بنیاد پر اسرائیل یا کسی اور ایشو کے متعلق جو موقف اپناتے ہیں اس کی بنیاد پر پاکستان کو انہیں ناراض نہیں کرنا چاہیے اور بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ پاکستان ان اسلامی ممالک کی پراکسی وار کا میدان نہ بن جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…