منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

ملک دشمنوں پر لرزا طاری جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس چین میں تیار بحری جہاز فریگیٹ 054 پاک بحریہ کا حصہ بن گئے

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے جدید ترین بحری جہاز فریگیٹ 054 کی تقریب رونمائی کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کا اہتمام ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنا میں کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین، دیگر عہدیدار اور پاک بحریہ کے حکام بھی شریک تھے۔ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ یہ جہاز ہر قسم کی

جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہو گا، پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن برقرار رکھنے کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔فریگیٹ کی لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا نیا اور درخشاں باب ہے، پراجیکٹ کی بروقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…