اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا کہ ہے یکم ستمبر کو پیشی ہے ، اس موقع پر نوازشریف کا موجود ہونا ضروری ہے،ایک اپیل ان کی ہے اور دو اپیلیں ان کیخلاف ہیں ۔
سٹیل مل کیس میں انہیں بری کیا تھا جج نے اورالعزیزیہ میں ان کو سزا ہوئی تھی ، اب ان کی موجودگی ضروری ہے اور وجہ سے بھی ضروری ہے ، وہ اس لئے ضروری ہے کہ مریم نواز صاحبہ یہ چاہتی ہیں کہ چاچا جی چپ کر جائیں، والد صاحب قربانی دیں اور میں بادشاہ بن جائوں ۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقر رکر دیہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت یکم ستمبر کو ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی سماعت کریں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ یکم ستمبر کو تینوں اپیلوں پر سماعت کرے گا۔