پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بین الاقوامی مسافروں کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ختم، سول ایوی ایشن نے نئی ہدایات جاری کر دیں

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، بین الاقوامی مسافروں کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس کے سلسلے میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں، سی اے اے کی جانب سے سفری سہولتوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تبدیل شدہ سفری سہولتوں کے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ یہ ہدایات نامہ عام مسافروں کے علاوہ چارٹر پرائیوٹ ایئر کرافٹ پر بھی لاگو ہوگا۔کرونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئی سفری پالیسی کی میعاد اب 31 اکتوبر تک ہو گئی ہے، بورڈنگ پاس جاری کرنے سے قبل کرونا ٹیسٹ نیگیٹو کی شرط پر عمل درآمد کرنے والی ایئر لائنز پر سیٹ کا وقفہ رکھنے کی شرط ختم کر دی گئی۔سول ایوی ایشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے والی پروازوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، جہاز میں مسافروں کو بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں پر بھی جراثیم کش اسپرے پر عمل درآمد کا طریقہ کار مذکورہ بالا ہوگا، جہاز کے کپتان کا انتظامات پر تسلی لازمی قرار دی گئی ہے، حفاظتی سوٹ، دستانے، سرجیکل ماسک، چشمے، اور N-95 ماسک وغیرہ پر مشتمل ضروری لوازمات طیارے میں موجود ہوں گی۔ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، بین الاقوامی مسافروں کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس کے سلسلے میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…