اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں نظام مصطفی ؐنافذ ہوجائے تو غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور بدامنی ختم ہوجائے گی،پیپلز پارٹی ،ن لیگ اور پی ٹی آئی سے مایوس سینکڑوں لوگوں کی جماعت اسلامی میں شمولیت

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ حقیقی اپوزیشن ہیں نہ وہ تحریک چلانے کی پوزیشن میں ہیں۔اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے اور تحریک بھی جماعت اسلامی ہی چلائے گی ۔سابقہ او رموجودہ حکمران پارٹیاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں راضی ہیں۔یہ لڑے بغیر شکست قبول کرتی اورغلامی کی زنجیروں کو اپنا زیور سمجھتی ہیں۔

ان پارٹیوں کو اس کوڑے سے بھی محبت ہوگئی ہے جو سال سال سے ان پر برس رہا ہے مگر ان کی غیرت و حمیت مرچکی ہے ۔یہ قوم کو بھی غلامی کے ان اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں جن کے یہ عادی ہوچکے ہیں ،اب انہیں دن کی روشنی سے خوف آتا ہے ۔ پی ٹی آئی کے پیش کردہ بل پیپلز پارٹی اور ن لیگ پاس کرواتی ہے۔یہ ایک ہی استعماری اور استحصالی نظام کی پیدا وار ہیں اور ظلم و جبر کے اسی نظام کو مسلط رکھنا چاہتی ہیں۔کرپشن اور مس مینجمنٹ پر قابو پالیا جائے تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ وزیر اعظم نے جتنی بار ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا ورد کیا اتنی بار اللہ کا نام لیا ہوتا تو یہ مسائل ختم ہوسکتے تھے۔ اگر ہمارے پاس قرآن و سنت کا متبادل نظام ہے ۔ملک میں نظام مصطفی ؐنافذ ہوجائے تو غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور بدامنی ختم ہوجائے گی اور عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں شمولیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مری کے سینکڑوں لوگوں نے سابقہ اور موجودہ حکمران پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کنونشن سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،امیر شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم اور امیر تحصیل مری امتیاز عباسی نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے مری کے غیرت مندوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مسلم لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو چھوڑنے والوں نے 40 سالوں سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیکھا انہیں بار بار سبز باغ دکھائے گئے ۔مری کے عوام کو گیس اور نوجوانوں کو روز گار دینے کے اعلانات کئے گئے مگر آج تک مری کو گیس ملی نہ نوجوانوں کو روز گار۔مری کے بیشتر علاقے اب بھی گیس سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ نوجوان موجودہ نظام سے بغاوت اور اسلامی نظام کیلئے جدوجہدکرنے کا عزم لیکر جماعت اسلامی

میں شامل ہوئے ہیں۔میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور جماعت اسلامی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مری کے عوام سے بار بار یونیورسٹی کا وعدہ کیا لیکن دوسرے وعدوں کی یہ وعدہ بھی نقش بر آب ثابت ہوا اب مری اور ارد گرد کے دیہات سے سینکڑوں بچیوں کو تعلیم کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد جانا پڑتا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی عوام کی

مشکلات میں اضافہ کیا۔یہ نااہلوں کا ٹولہ ہے جو مسائل میں اضافہ تو کرسکتا ہے انہیں حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل صرف اسلامی نظام میں ہے ۔اب عوام ڈگڈیاں بجا کر تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کے فریب سے نکلیں اور اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کریں۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والی شخصیات سے حلف لیااور اس امید کا اظہار کیا کہ آنے

والے الیکشن میں مری سے جماعت اسلامی بڑی اکثریت میں کامیاب ہوگی ۔وہ وقت دور نہیں جب کرپٹ چہرے ایوانوں سے نکالے جائیں گے۔جماعت اسلامی اب غریبوں کا انقلاب لائے گی۔تبدیلی کے وعدے کرنے والوں کو عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔ان کی موجودگی میں عوام کی قسمت تبدیل نہیں ہوگی ۔یہ لوگ غریب عوام کے نام پراپنے مفادات کی سیاست کرتے ہیں اور جب ان کے مفادات پورے ہوجاتے ہیں تو پلٹ کا عوام کو پوچھنابھی گوارا نہیں کرتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…