اسلام آباد (این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عملدرآمد کے تحت بڑی کارروائی ،آڈٹ ریگولیٹر آڈٹ اوور سائٹ بورڈ نیچارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کو ڈی رجسٹر کر دیا ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق آڈٹ اوور سائٹ بورڈ نے عوامی مفاداتی کمپنیوں کے آڈیٹروں
کے رجسٹر سیقدیر اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو نکال دیا ، اعلامیہ کے مطابق قدیر اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم نے قانون کی کئی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ، فرم نے ضابطہ اخلاق کے مطابق آڈٹ پارٹنر کونہ بدلنے کے آڈٹ پارٹنر کی تفصیلات نہ بتانا اور کوالٹی کنٹرول ریویو میں اپنی آڈٹ اینگجمنٹس کو چھپانا شامل ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق کارروائی آڈٹ اوور سائٹ بورڈ نے فرم کو شنوائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد کی ، اعلامیہ کے مطابق آڈٹ اوور سائٹ بورڈ نے دو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرموں کو وارننگ اور چار دیگر فرموں کو بھی انتباہ جاری کیا ، اعلامیہ کے مطابق ان فرموں نے ایس ای سی پی اور آئی کیپ کی طرف سے اپنے آڈٹ پارٹنرز کی سرزنشوں اور جرمانوں کو چھپایا تھا ۔اعلامیہ کے مطابق آڈٹ اوور سائٹ بورڈ ایک آزاد ریگولیٹری ادارہ ہے جو عوامی مفاد کی کمپنیوں کے مالی گوشواروں کے آڈٹ کے معیار کی نگرانی کرتا ہے ۔